ایوان کارکنان تحریک پاکستان میںسکولوں کے طلبہ و طالبات کے مابین کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کے انعامی مقابلے کا انعقاد

لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام اےوانِ کارکنانِ تحرےک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ مےںشاعرمشرق‘مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 136ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں سکولوں کے طلبا و طالبات کے مابےن کلامِ اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کے انعامی مقابلے کاانعقاد ہوا۔ مقابلے کے منصفےن کے فرائض الحاج اختر حسین قریشی اوررضیہ سلطانہ نے انجام دےے۔منصفین کے مرتب کردہ نتائج کے مطابقطالبات میںمکوین ہنوک نے اول‘ صالحہ خان نے دوم اورمناہل علی نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ زارا بخاری اور ایمن عابد کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔طلبا میں محمد عمید حسن نے اول ‘ معیدعلی نے دوم اور کومیل علی قریشی نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ سید محمد سرور کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔