این اے 118 لاہور کے ووٹوں کی تصدیق انگوٹھوں کے نشانات سے کرانے کا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) الیکشن ٹریبونل کا لاہور کے حلقہ این اے 118 کے ووٹوں کی تصدیق انگوٹھوں کے نشانات سے کروانے کا فیصلہ‘ متعلقہ حکام کو تیس دن میں انگوٹھوں کے نشانات چیک کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سوموار کے روز الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے امیدوار حامد زمان کی درخواست پر  سماعت کی۔ مذکورہ حلقے سے مسلم لیگ ن  کے ملک ریاض انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے جس کے خلاف تحریک انصاف کے حامد زمان نے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دی جس میں کہا گیا تھا کہ  لیگی  امیدوار نے دھاندلی کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔