الیکشن کمشنانگوٹھوں کی تصدیق کے عمل کو یقینی بنائے:عبدالعلیم خان

الیکشن کمشنانگوٹھوں کی تصدیق کے عمل کو یقینی بنائے:عبدالعلیم خان

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر علیم خان نے کہا ہے جہاں بھی انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ہو گی بڑے پیمانے پر گڑ بڑ سامنے آئے گی اور پی ٹی آئی کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے لاہور کے این اے 118 سے انگوٹھوں کی تصدیق کے فیصلے کو سراہتے ہوئے الیکشن کمشن سے مطالبہ کیا کہ تمام حلقوں جہاں سے تحریک انصاف نے درخواست دے رکھی ہے ووٹوں کی دوبارہ چھان بین جلد از جلد مکمل کی جائے۔