کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے سینئر ڈاکٹروں کو ریگولر کرنیکی سفارش

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے تشکیل کردہ اعلی سطحی کمیٹی نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے سینئر رجسٹرارز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور ضلعی و تحصیل سپیشلسٹس کو فوری طور پر ریگولر کرنے کی سفارش کر دی ہے اور سمری وزیراعلیٰ کی منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمو دکی زیرصدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈاکٹر سعیدالٰہی، ڈاکٹر اسد اشرف ایم پی ایز کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت، سیکرٹری ریگولیشن، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور پنجاب نے شرکت کی۔