چودھری شجاعت کی خدمات کی وجہ سے پارٹی کی شناخت قائم ہے : چودھری ظہیرالدین

لاہور (خبرنگار خصوصی) صوبائی اسمبلی پنجاب میں قائد حزب اختلاف پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ مسلم لیگ کی خدمات کی وجہ سے مسلم لیگ کی شناخت قائم ہے‘ انشااللہ مسلم لیگ قائم رہے گی۔ نظریاتی اعتبار سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار لوگ پارٹی کے ٹوٹنے کی ہوائیاں اڑا رہے ہیں‘ دو چار لوگوں کے مخالفانہ پروپیگنڈہ سے پارٹیاں نہیں ٹوٹتیں۔ وہ مسلم لیگ کے مرکزی کونسل کے انتخابی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانگی سے قبل مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں اور کونسل کے اراکین سے بات چیت کر رہے تھے۔