وزیر اعظم استثنیٰ کے پیچھے اپنا جھوٹ اور کرپشن چھپا رہے ہیں : محمودالرشید
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ ہے کہ وزیر اعظم کی تلاشی کا عمل مکمل اب برآمدگی شروع اور قوم سے معافی مانگنے کا مرحلہ شروع ہو گیا، یہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ وزیر اعظم استثنیٰ کے پیچھے اپنا جھوٹ اور کرپشن چھپا رہے ہیں۔ چند روز میں شہباز شریف کو عوام میں بے نقاب کرینگے۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہ شریف خاندان اور ان کے درباریوں کوپانامہ نے پاگل کر دیا ہے۔ نواز شریف نے قوم سے جتنے جھوٹ بو لے ہیں کسی اور نے آج تک نہیںبو لے۔چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن اور لوٹ مار کو پاکستانی عوام کا مقدر نہیں بننے دیں گے ‘ملک میں تمام مسائل کی جڑ صرف اور صرف کر پشن ہے جس کو ہر صورت ختم کر نا ہوگا ۔