ڈاکٹر طاہرالقادری کا 64 واں یوم پیدائش آج دنیا بھر میں منایا جائے گا

 ڈاکٹر طاہرالقادری کا 64 واں یوم پیدائش آج دنیا بھر میں منایا جائے گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 64 واں یوم پیدائش آج پاکستان سمیت دنیا کے 90 ممالک میں منایا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری 19 فروری 1951 کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم جھنگ اور اعلیٰ تعلیم لاہور میں حاصل کی۔ 1981ء میں تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی جس کا آج 100 سے زائد ممالک میں تنظیمی فعال نیٹ ورک قائم ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایک ہزار سے زائد کتب تحریر کیں جن میں سے 500 سے زائد شائع ہو چکی ہیں۔ بقیہ طباعت کے آخری مراحل میں ہیں۔ قر آن پاک کا آسان فہم اردو ترجمہ اور 600 صفحات پر مشتمل دہشت گردی کے خلاف فتویٰ سے انہیں دنیا بھر میں زبردست پذیرائی ملی۔