پیپلزپارٹی وفاق پاکستان کی علامت ہے: ثمینہ گھرکی

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کہ وفاق پاکستان کی علامت ہے اور اس جماعت نے پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزادکشمیر گلگت بلتستان کو ایک لڑی میں پرو کر متحد کر رکھا ہے۔ پیپلزپارٹی کے علاوہ باقی سب سیاسی جماعتیں علاقائی لسانی اور صوبائی ہیں صرف پیپلزپارٹی ہی ملک گیر طاقتور سیاسی جماعت ہے ہم اپنے قائد آصف علی زرداری کی قیادت میں سینیٹ کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔