پنجاب کابینہ کا اجلاس 4گھنٹے جاری رہا اڑھائی گھنٹے امن و امان کی صورتحال پر غور، وزراء کا شہبازشریف کو خراج تحسین

پنجاب کابینہ کا اجلاس 4گھنٹے جاری رہا اڑھائی گھنٹے امن و امان کی صورتحال پر غور، وزراء کا شہبازشریف کو خراج تحسین

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس 4 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اجلاس میں عوام کی فلاح وبہبود اور دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے اٹھائے گئے موثر اقدامات پر صوبائی وزراء نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے عوام کی خدمت اور دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلانے کیلئے دن رات ایک کردیا ہے۔ انشاء اﷲ آپکی قیادت میں اٹھائے جانیوالے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے۔ وزیراعلیٰ نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے صوبے میں اٹھائے جانیوالے اقدامات پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اڑھائی گھنٹے تک امن وامان کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر غوروخوض کیاگیا۔ اس موقع پر شہبازشریف نے یہ شعر پڑھا: