پنجاب پیرا میڈیکل الائنس کا جناح ہسپتال میں احتجاج اور ریلی

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن نے جناح ہسپتال لاہور میں  اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور بعد ازاں احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔ احتجاجی ریلی کی قیادت صوبائی چیئر مین ملک منیر احمد اور صدر ہیلتھ سپورٹ سٹاف میاں خالد محمود نے کی۔ احتجاجی ریلی میں حافظ دلاور حسین، عاشق غوث، قاری ارشاد الرحمن،  چودھری، عاشق گجر اورشعیب انور چوہدری ضلعی آرگنائزر لاہور سمیت جناح ہسپتال کے ملازمین  عمر زمان قریشی، محمد ادریس، محمد اختر، صدر ریاض بلوچ   و دیگر نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پراحتجاجی ریلی کا اعلان کیا گیا کہ کل بروز جمعرات سول سیکرٹریٹ کے باہر لاہور کے تمام بڑے ہسپتالوں کے پیرا میڈیکس گریڈ 1تا17 اور ہیلتھ سپورٹنگ سٹاف احتجاجی دھرنا  دیں گے۔