پنجاب حکومت کے افسروں کے تقرر وتبادلے

لاہور (سپیشل رپورٹر)                     پنجاب حکومت نے 9افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وسیم اجمل چودھری سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی 30روز کیلئے بیرون ملک رخصت منظور کر لی گئی۔ عابد جاوید نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے 15روز کی رخصت لے لی۔ بلال فیروز اسسٹنٹ کمشنر کامونکی، حامد علی شہزاد ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ رانی حفصہ کنول اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال، شبیر حسین چیمہ  کو اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین، محسن بلال کی خدمات لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد، محمد طیب اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اور ڈاکٹر صفدر حسین کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ لگایا گیا ہے۔