پاکستانی قوم مدارس کی خود حفاظت کرے گی، مولانا محب النبیؐ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے امیر مولانا محب النبی، سیکرٹری جنرل حافظ اشرف گجر،حافظ ریاض درانی، قاری نذیر احمد، جمال عبدالناصر، حافظ غضنفرعزیز اور چوہدری عبد القدیر گجر نے کہا ہے کہ حکمران مدارس کا قافیہ تنگ کرنے کا خیال دل سے نکال دیں ۔ پاکستانی قوم ان مدارس کی خود حفاظت کرے گی ، دہشت گردی  کے خاتمہ کے نام پر مدارس کا گھیرائو کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔