ویکسین سے امراض کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں: سلمان رفیق

ویکسین سے امراض کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں: سلمان رفیق

 لاہور(کامرس رپورٹر)مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں ویکسئین کے ذریعے (VPD)کنٹرول ہونے والے امراض کی روک تھام کیلئے روٹین ایمونائزیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ای پی آئی سمیت صحت کے تمام شعبوں کی ترقی کیلئے چیف منسٹر ہیلتھ روڈمیپ کے تحت ٹھوس اور عملی اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیاگیا ہے۔انہوں نے یہ بات گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ ایمونائزیشن کے جنیوا سے آئے ہوئے 25رکنی اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر  ڈاکٹر برکلے  کی سربراہی میں سول سیکرٹریٹ میں مشیر صحت اوراعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ حکومت حفاظتی ٹیکوں کی ویکسین کی خریداری کیلئے سالانہ 1192ملین روپے خرچ کر رہی ہے۔4ہزار لیڈی ہیلتھ کمیونٹی ورکرز بھرتی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔