نئے صوبوں کے قیام سے وفاق مضبوط اور عام لوگوں کو فائدہ ہو گا: منظور وٹو

نئے صوبوں کے قیام سے وفاق مضبوط اور عام لوگوں کو فائدہ ہو گا: منظور وٹو

لاہور(خبر نگار)سربراہ ہزارہ صوبہ تحریک بابا حیدر زما       ن  نے گذشتہ رات  گئے میاں منظور احمد وٹو صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات  کی ۔انہوں نے س ملاقات کے دوران ہزارہ صوبہ کے لیے  حمایت حاصل کرنے کی گذارش کی۔ میاں منظور احمد وٹو نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہے اسی لیے اس نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کیا تھا کیونکہ پارٹی سمجھتی تھی کہ وہاں کے لوگوں کی معاشی اور سیاسی محرومیوں کا ازالہ نئے صوبہ بنانے سے ہی ہو سکتا ہے۔