مولانا عبدالمجید لدھیانوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں مقررین کا تعزیتی جلسہ سے خطاب

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سابق امیر  مولانا عبدالمجید لدھیانویؒکی دینی خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مسجد عائشہ مسلم ٹاؤن لاہور میں تعزیتی جلسہ مولانا مفتی ظفراقبال منعقد ہوا۔ مولااللہ وسایا، مولانا محمد امجد خان،مولانا محب النبی،مرزا ایوب بیگ،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سیف الدین سیف،مولانا خواجہ رشیداحمد،مولانا محبوب الحسن طاہر،ڈاکٹر محمودالحسن عارف،پیررضوان نفیس،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،مولاناعزیزالرحمن ثانی ودیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ مولانا عبدالمجید لدھیانوی کی دینی اور تحفظ ختم نبوت کے لیے آپکی قربانیوں کوکبھی بھی فراموش نہیں کیاجا سکتا ،آپ تحفظ ختم نبوت اور تدریس کے میدان کے شہسوار تھے۔