مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد پاکستانی سرحدوں پر کشیدگی اور ملک کے اندر دہشت گردی میں اضافہ ہوا: وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور جنرل سیکرٹری نذیر احمد جنجوعہ نے لاہور میں قلعہ گجرسنگھ پولیس لائن کے باہر خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی کاروائی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ غیر ملکی قوتیں چین اور ترکی کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلانات پر ماضی کی طرح اپناردعمل دکھارہی ہیں۔  جب سے بھارت میں مودی سرکارآئی ہے پاکستان کی سرحدوں پرکشیدگی اور ملک کے اندر دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔