ملک کو ا یماندار اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے: علامہ عبدالخالق اسدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ ملک کو مخلص ،نڈر ،ایماندار اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے۔  گذشتہ روز صوبائی سیکرٹریٹ میں سید اسد عباس نقوی،علامہ امتیاز کاظمی کے ہمراہ  ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی آڑ میں دہشت گرد مخالف قوتوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ہمیں دہشت گرد مخالف ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔