مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے تمام وعدے پورے کرے گی: خرم روحیل اصغر

لاہور ( پ ر) مسلم لیگی رہنما و نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور خرم روحیل اصغر نے UC-39 میں عزیز بیگ دربار والی گلی کوPCCکروانے کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور قوم کی ترقی و خوشحالی اور خودمختاری کے لئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت دن رات کوشاں ہیں ۔ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ۔