متروکہ وقف املاک بورڈ کی آمدن بہت جلد3ارب سالانہ ہوجائیگی: صدیق الفاروق

لاہور(خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ آئندہ ڈیڑھ برس تک بورڈ کی سالانہ آمدن1.5 ارب سے بڑھ کر دوگنا 3 ارب ہو جائے گی۔ دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری کو جدید دیجیٹل لائبریری بنایا جائے گا اور ننکانہ صاحب میں مقامی افراد  و سکھ برادری کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹاؤن  پلاننگ کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آفس میں منعقدہ 290 ویں بورڈ میٹنگ کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفینگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری خالد علی،سردار شام سنگھ،سردار سورن سنگھ،ہند و رہنماء ڈاکٹر منور چاند ، اقلیتی رہنماء پرویز جان سرویا بھی موجود تھے۔