لیگی حکومت پولیس کو ذاتی پروٹو کول کیلئے استعمال کررہی ہے: محمود الرشید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پو لیس کو عوام کے تحفظ کی بجائے اپنے ’’پر وٹوکول ‘‘ کیلئے استعمال کر رہی ہے ُ‘امن کے دشمنوں اور جرائم پیشہ افراد پنجاب میں خود کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں ‘دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کو عملی اقدامات کر نا ہو نگے ‘ دہشت گردی کے خلاف پو ری قوم متحد ہو چکی ہے‘ پنجاب کے حکمرانوں کو صوبے میں امن وامان یقینی بنانے پو لیس کو اصل ذمہ داری پر لگانا ہو گا ۔ دہشت گردی کسی ایک جما عت نہیں پو ری قوم کا مسئلہ ہے مگر امن وامان کو یقینی بنایا اور عوام کا تحفظ کر نا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے جس میںپنجاب کے حکمران مکمل طور پرناکام ہو چکے ہیں اور عوام کے جان ومال کا تحفظ بھی ممکن نہیں رہا ۔