لائوڈ سپیکر پر جبراً اپنا مؤقف سنانا، اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں: مفتی عبدالقوی

لاہور(خبر نگار)  تحریک انصاف پنجاب کے مذہبی امور وعلماء مشائخ کے صدر مفتی عبدالقوی نے کہاہے کہ مدارس کی رجسٹریشن ضرور ہونی چاہئے ،لائوڈ سپیکر کا استعمال غیر قانونی نہیں ہوناچاہئے ، لائوڈ سپیکر آزادانہ استعمال کی وجہ سے مسلمانوں میں باہمی نفرت کا باعث بنتا ہے ۔  اسی لئے تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ شریعت اور قانون کے مطابق لائوڈسپیکر کا استعمال ہونا چاہئے اور وہ لوگ لائوڈ سپیکرپرجبراً اپنا موقف سنانے کی کوشش کرتے ہیں وہ شریعت اسلامی کی تعلیمات کے منافی ہیں۔