سیاسی ومذہبی جماعتیں اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد ہو جائیں: عبدالستار حامد، محمود عباس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر پروفیسر حافظ عبدالستار حامد، میاں محمود عباس نے گذشتہ روز قلعہ گجر سنگھ پولیس پر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں سیاست اور باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حکومت وعسکری قیادت کے ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کریں کیونکہ ملک کی سلامتی سب سے زیادہ اہم اور عزیز ہے۔ حافظ عبدالستار حامد نے کہا ملک وانسانیت دشمن بدامنی اور خوف وہراس پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے قوم متحد ہو کر ان کی ناپاک سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔