سنی شیعہ فسادات کے خاتمہ کیلئے اکابرین جہاں کہیں بیٹھنے کو تیار ہیں،محمد احمد لدھیانوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) سنی شیعہ فسادات کے خاتمہ کے لیے اکابرین جہاں کہیں گے بیٹھنے کو تیار ہیں، ملی یکجہتی کونسل نے فسادات کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا تھالیکن افسوس کہ ضابطہ اخلاق کی قانون سازی نہ ہوسکی،حالیہ ملی یکجہتی کونسل کا ایجنڈا سنی شیعہ فسادات کے علاوہ کچھ اور ہے، فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے بنائی گئی کونسلوں کو سیاسی رشوت کے طورپر استعمال کیا جاتاہے، اہلسنت والجماعت تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے، مقدس شخصیات کی توہین مذہبی فسادات کی بنیاد ہے،سخت قانون سازی سے فسادات کا خاتمہ ممکن ہے،ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے مجلس علماء اسلام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے پوری قوم ایک ہوچکی ہے۔