راولپنڈی بم دھماکہ کی مذمت

لاہور (خبر نگار)  تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال کل مسالک علماء بورڈ کے مرکزی کنوینر مولانا محمد عاصم مخدوم، مولانا اسد اللہ فاروقی، علامہ اصغر عارف چشتی، مولانا عبدالواحد سلفی، علامہ ارشاد حسین شاہ نے راولپنڈی میں شکریال امام بارگاہ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔