راجپوت سنگت کے زیراہتمام راشد منہاس شہید کی برسی کے سلسلہ میں تقریب

لاہور (خبرنگار) راجپوت سنگت پاکستان کے زیراہتمام راشد منہاس شہید کی برسی کے سلسلہ میں رائے عقیل عباس بھٹی کے ڈیرہ شاہ پور کا نجراں میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ راشد منہاس شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے قوم کی آبرو بچائی ان کی عظیم قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ اس موقع پر نعت خوانی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔