جنرل راحیل شریف سے اظہار تعزیت

لاہور (پ ر) مرکزی سینئر وائس چیئرمین قومی امن کمیٹی حکیم عزیز الرحمان جگرانوی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی والدہ محترمہ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں کی کمی دنیا کی کوئی بھی نعمت پورا نہیں کر سکتی۔ مرحومہ کے ا یصال ثواب کیلئے مرکزی آفس میں قرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ عبدالستار عاصم، علامہ ضیاء الرحمان فاروقی، علامہ ناصر محمود، پروفیسر اکرام اللہ عادت سمیت، سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔