جماعت اہلسنت کا ہر نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہردرودوسلام پڑھنے کا اعلان

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان نے ہر نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہردرود و سلام پڑھنے کا اعلان کردیا  ۔ لاوڈ سپیکر پر پابندی واپس نہ لی گئی تو کراچی سے اسلام آباد تک ’’ درود وسلام مارچ‘‘ کا اعلان کرسکتے ہیں۔  علماء کے خلاف درج کئے گئے جھوٹے مقدمات خارج کئے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار    سید ریاض حسین شاہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کیا۔