تمام سیاسی جماعتوں کو عوام میں دہشت گردی کیخلاف شعور اجاگر کرنا چاہیے، میاں جاوید علی

لاہور( پ ر)ملک حالت جنگ میں ہے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر عوام میں دہشت گردی کے خلاف شعور میں اضافے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما میاں جاوید علی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے ۔ یہ جنگ بارڈ پر نہبں بلکہ ملک کے گلی کوچوں میں لڑی جارہی ہے۔