تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت لاہور میں پہلی سیشن کورٹ قائم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت لاہور میں پہلی سیشن کورٹ قائم کر دی گئی۔ سابق سیشن جج مقرب خان کو سیشن جج کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ عدالت بینکنگ کورٹ کی عمارت میں قائم کی گئی ہے۔ عدالت آئندہ چند روز میں باقاعدہ طور پر مقدمات کی سماعت شروع کر دیگی۔