تحریک انصاف کے رہنمائوں نے لاہور بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، دینی رہنمائوں کی تعزیت

لاہور(خبر نگار+  خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر صوبائی صدر اعجازاحمد چودھری ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب ملک اعظم ، چوہدری عمر کسانہ ، لقمان قاضی، اشتیاق ملک ، نویداحمد اور مظہر اقبال کے ہمراہ بم دھماکے کے زخمیوں کی میوہسپتال میں عیادت کی۔  علاوہ ازیں جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر عبدالوحید، سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے پولیس لائنز کے باہر خودکش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔