بہار شاہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار فوری مرمت کرنے کا مطالبہ

لاہور ( پ ر)عبدالرحمن ملک ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ کینٹ ایریا گیریثرن گالف کلب سے بہار شاہ روڈ جوڑے پل کی طرف جارہی ہے۔ اس روڈ کا تقریباً300گز کا حصہ گزشتہ 3/4 سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ ارباب اختیار نے نہ کبھی اس سڑک کا وزٹ کیا ہے اور نہ ہی اس سڑک کے ٹکڑے کو مرمت کروانے کی کوشش کی ہے۔ اس سڑک کے اطراف میں دینے والی آبادی سخت دشواری کا سامنا کررہی ہے۔ ارباب اختیار سے استدعا ہے کہ اس سڑک ( بہار شاہ روڈ) کی فوری طور پر مرمت کی جائے۔