ای ڈی او لاہور کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹھوکر نیاز بیگ پر چھاپہ غیرحاضر 10 اساتذہ کو معطل کر دیا

لاہور(لیڈی رپورٹر)  ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لاہور پرویز اختر نے گذشتہ روز صبح ساڑھے8بجے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹھوکر نیاز بیگ کا اچانک دورہ کیا تو10کے قریب ٹیچرز غیر حاضر پائے گئے۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بوائز کے دورہ کے دوران دیگر ٹیچر کو غیر حاضر پا کر معطل کرکے  شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے  ہیں۔