اہلحدیث علماء کنونشن آج ہو گا

لاہور (پ ر) جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام آج منعقد ہونے والے ’’اہل حدیث علماء کنونشن‘‘ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔کنونشن آج بعد نماز ظہر جامعہ دارالقدس لاہور  میں ہو گا۔ صدارت جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی کریں گے جبکہ تحریک المجاہدین کے چیئرمین مولانا جمیل الرحمن، سربراہ دعوۃ و تحریک میاں جمیل، رہنما جماعۃ الدعوۃ امیر حمزہ، مولانا رانا محمد نصر اللہ خاں، مولانا عبدالرحمن لدھیانوی، مولانا ہاشم الازہری، مولانا نعیم بادشاہ مولانا شکیل الرحمن ناصر، عبدالوہاب روپڑی ودیگر رہنما شرکت کرینگے۔