آئمہ مساجد کی گرفتاریاں بند نہ ہوئیں تو وزیراعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کرینگے: حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل لاہور دھماکہ اور سانحہ شکار پور کے خلاف جمعہ 20فروری کویوم احتجاج منائے گی، مساجد آئمہ  اور مئوذن حضرات کی گرفتاریاں بند نہ ہوئیں تو وزیر اعلی ہائوس کے باہردھرنے کی کال دیں گے۔ لائوڈ سپیکر پر درود وسلام پڑھنے کی حکومتی پابندی نا قابل برداشت ہے۔  ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے  کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔