اولڈ راوئینز کی ملکی خدمات ہمارے لیئے باعثِ افتخار ہیں : وائس چانسلر

لاہور( لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے سابق طالبعلموں کی ملک وقوم کے لیئے خدمات ہمارے لیئے باعثِ افتخار ہیں، انہوں نے ہر فیلڈ میں ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے ۔ وزیرِ اعظم میاں نواز شریف ،آرمی چیف راحیل شریف اور وزیر ِ اعلیٰ شہباز شریف بھی اولڈ راوئینز ہیں۔ان خیالات کا اظہار  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے راوئینز کوئز سوسائٹی کے نئے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے طلباء کو بتایا کہ علامہ اقبال، فیض احمد فیض، ن م راشد، عبدالسلام جیسے نابغہ روزگار افراد تو گورنمنٹ کالج کی پہچان ہیں، جبکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے اور ہماری میزائل ٹیکنالوجی تیار کرنے والے بھی اولڈ روائینز ہیں ۔انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنی ذات سے نکل کر اپنے ملک وقوم کی کے بارے میں سوچیں اور یہی سچے اولڈ راوئینز کی پہچان ہے۔