اعجاز چودھری کا بنک کو ادائیگی کیلئے ایک کروڑ کا چیک ڈس آنر

اعجاز چودھری کا بنک کو ادائیگی کیلئے ایک کروڑ کا چیک ڈس آنر

لاہور (خبرنگار) بنک آف پنجاب کے نادہندہ پی ٹی آئی کے صدر پنجاب اعجاز چودھری کا بنک کو اوّلین ادائیگی کیلئے دیا گیا ایک کروڑ روپے کا چیک ڈس آنر ہوگیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بنک آف پنجاب کی درخواست پر اعجاز چودھری کیخلاف تحقیقات کر کے نادہندگی کا مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد اعجاز چودھری کی کمپنی کسان کیئر کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا گیا جو 15 فروری کو کیش ہونا تھا مگر اکاؤنٹ میں رقم کم ہونے پر یہ چیک ڈس آنر ہو گیا۔