عمران برطانیہ کے سوا کہیں جانے کے قابل نہیں رہے، اسمبلی کس منہ سے جائینگے: حافظ حسین
اوکاڑہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے نوازشریف کو کسی کے کلہاڑے کی ضرورت نہیں انہوں نے اپنی حکومت پر چلانے کے لئے” اتفاق فاو¿نڈری کا کلہاڑا “خود ہی بنوا رکھا ہے۔عمران نے دھرنا ختم کر کے نواز شریف کی کنٹینر پر آنے کی خواہش کو سبو تاژ کر دیا۔ہمارا اختلاف عمران کے ساتھ غیر آئینی مطالبے پر تھا وہ تو اب اپنے ”آئینی“ حق سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔عمران خان اب برطانیہ کے علاوہ کہیں جانے کے قابل نہیں رہے وہ اسمبلی کس منہ سے جائیں گے۔وہ اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ حافظ حسین احمد نے کہا پشاور میں میاں نوا زشریف نے اہم کانفرنس میں عمران خان کو ساتھ بٹھا کر سیاسی بات کر کے چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر سیاسی بات نہیں ہونا چاہئے تھی۔ نواز شریف کی ہر بے محل سیاسی بات کا عمران خان نے ترکی بہ ترکی جواب دیا۔ پریس کانفرنس میں قہقہے شہداءکے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی تھی۔ جس انگلی کو ”اوپر“ اٹھانا چاہتے تھے اب وہ ”نیچے“ بھی نہیں رہی۔ کم از کم لوگوں کو پتہ چل گیا ہے کہ ”آرکیٹیکٹ“ کون تھا۔جو تھا اس نے دھرنا ختم کروا دیا۔ سزائے موت پر پابندی تھی ہی غیر آئینی جو امریکہ کے کہنے پر لگائی گئی۔ اس پابندی کا جس انداز میں بھی خاتمہ ہوا ہم اسکی حمائت کرتے ہیں۔ پاکستان میں فرقہ واریت تھی ہے نہ ہو گی۔تمام مسالک متحد ہیں کچھ گروہ ہیں جنکو استعمال کیا جاتا ہے۔