مجھ پر قرض معاف کرانا ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دونگا: شجاعت

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ یہ ثابت ہو جائے کہ ہم نے ناجائز سیاسی دباﺅ کے تحت کوئی قرض معاف کرایا ہے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ این آر او سے فائدہ اٹھانے والے وزراءکو خود فیصلہ کرنا چاہئے کہ انہوں نے اب کیا کرنا ہے۔ سکھر ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت نے کہاکہ جب این آر او بن رہا تھا تو ہم نے کہا تھا کہ ہمارا دور اس میں شامل نہ کیا جائے۔ ہماری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔ انہوں نے کہاکہ ق لیگ سندھ میں زندہ ہو گئی ہے اور وہاں مقبول و مﺅثر سیاسی قوت بن رہی ہے۔ بعدازاں چودھری شجاعت اور مشاہد حسین ریلی کی صورت میں سردار علی گوہر خان مہر کی رہائش گاہ خان گڑھ گئے۔