مسعود حامدکے انتقال پر اے پی این ایس کا اظہار تعزیت
لاہور(پ ر) آپ پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی وعہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے اے پی این ایس کے سابق سیکرٹری جنرل اور روزنامہ ڈان کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر مسعود حامد کے افسوس ناک قتل پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، مسعود حامد نے اخباری صنعت کے لئے30 سال خدمات انجام دیں وہ پاکستان ہیرالڈپبلیکیشن کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کے عہدے پر فائز رہے، وہ دو مرتبہ اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر منتخب ہوئے، اے پی این ایس کے عہدیداران نے مسعود حامد کی اخباری صنعت کے لئے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ اخباری صنعت ایک باصلاحیت اور نوجوان ساتھی سے محروم ہو گئی ہے، ان کی نماز جنازہ آج اتوار19اپریل بعد نماز ظہر بیت السلام مسجد نزد کے الیکٹرک آفس فیز4ڈی ایچ اے کراچی میں ادا کی جائے گی۔