عمران خان ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں : محمود الرشید
لاہور (سپیشل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عابد شیر علی اور خواجہ سعد رفیق جیسے نااہل لوگ اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ انکا گھروں سے نکلنا مشکل کر دیں گے۔ تحریک انصاف کے اصولی مؤقف کی سب سے بڑی کامیابی ہے جوڈیشل کمیشن سے توقع کرتے ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کو مکمل کرے گی، عمران خان ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں۔