مخدوم رکن الدین کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
لاہور(خصوصی رپورٹر) سینئر سیاستدان وسابق ممبر قومی اسمبلی مخدوم رکن الدین مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ لاہور 8شامی روڈ لاہور کینٹ میں ادا کی گئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنمائوں ، صحافیوں اور دیگر شعبہ زندگی کے نمایاں افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، رانا محمد اقبال خان، جنرل (ر) جہانگیر کرامت، جنرل (ر) قاضی جاوید اشرف، بیگم تہمینہ دولتانہ، بلال یاسین، میاں خورشید محمود قصوری، میاں منظور وٹو، چوہدری پرویز الٰہی، ڈپٹی ایڈیٹر نوائے وقت سعید آسی، کالم نگار نوائے وقت منیر احمد خان، اکرم چوہدری، پیپلزپارٹی کے رہنمائوں مخدوم شہاب الدین، جسٹس (ر) شریف بخاری، مخدوم اشفاق احمد، حاجی عزیز الرحمن چن، میاں مصباح الرحمن، سردار شہاب الدین ایم پی اے، ملک مشتاق اعوان، طاہر خلیق، ریاض فتیانہ، میاں محمد منیر، شیخ روحیل اصغر، سلمان خالق، صحافی سید انور قدوانی کے علاوہ مخدوم رکن الدین مرحوم کے صاحبزادگان ، مخدوم خسرو بختیار، مخدوم عمر شہزاد، مخدوم ہاشم جواں بخت نے شرکت کی۔