سرکاری اہلکاروں کی ’’حاضری مانیٹرنگ کمیٹیاں ‘‘بنانے کا فیصلہ
لاہور(آن لائن)صوبہ بھر کے ڈی سی اوز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں جاری حکومتی مراسلہ میںکہا گیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں سرکاری دفاتر میں اہلکاروں کی حاضری اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے محکموں میں اچانک چھاپے ماریں جبکہ مانیٹرنگ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیں اور جن محکموں میں ملازمین غیر حاضر پائے جائیں ان ملازمین کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔