گھرکی اور ڈیال خاندان میں معاملات طے پا گئے

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمےنہ خالد گھرکی اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر آئے ہوئے ڈیال خاندان کے آپس میں مذاکرات افہام و تفہیم سے طے پا گئے۔ جس کے بعد سابق رکن اسمبلی مرحوم عاشق ڈیال کے صاحبزادے نوید عاشق ڈیال حلقہ پی پی 158 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔