کمشنر کا دورہ گنگا رام، خسرہ کے علاج کیلئے انتظامات کا جائزہ

لاہور(خبر نگار)کمشنر نسیم نواز نے سرگنگا رام ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور خسرہ کے علاج کے اقدامات کا جائزہ لیا- انہوں نے خسرہ کی بیماری میں مبتلا پانچ بچوں کی عیادت کی اور ان کے والدین سے ملاقات کی- انہوں نے گنگا رام ہسپتال میں علاج اور سہولتیوں کے بارے میں بھی پوچھا کمشنر نے خسرہ کے لیے قائم آئیسو لیشن وارڈ کا بھی معائنہ کیا- انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ کا شکار بچوں کے علاج کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں- بعدازاں کمشنر لاہور ڈویژن نسیم نواز نے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں ریلوے ورکشاپس کا اچانک دورہ کیا-