ملعون ٹیری جونز کیخلاف وکلائ اور سول سوسائٹی کا مظاہرہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) جی پی او چوک میں وکلاءتنظیموں،سول سوسائٹی اور عوامی نمائندوںکی بڑی تعداد نے امریکی پادری ٹیری جونز کے قرآن پاک جلانے کے اعلان کی جسارت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر جمیل احمد فیضی ایڈووکیٹ، راﺅ طاہر شکیل ایڈووکیٹ، تحریک حرمت رسولﷺ کے علی عمران شاہین، محسنان پاکستان کے ڈاکٹر احسان ظفر، مس رخسانہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شاہد نصیر، نعمان یحیٰ ایڈووکیٹ و دیگر نے شر کت کی۔