متاثرین زلزلہ کی مدد کیلئے ایثار سے آگے بڑھنا ہو گا: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ زلزلہ متاثرہ بھائیوں کی مدد کیلئے ایثار و قربانی کے جذبہ سے آگے بڑھنا ہو گا، کارکنان امدادی سرگرمیوں کو مزید منظم کریں اور متاثرین کے معمولات زندگی بحال کرنے کی ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔۔ انہوں نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کے معمولات زندگی بحال ہونے تک ہر ممکن امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔