قوم نوازشریف کا ساتھ چھوڑنے والے مفاد پرستوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی:اعجاز اختر

لاہور (پ ر) یونین کونسل 89 گلشن راوی کے سابق کونسلر اعجاز اختر نے وفاداریاں بدلنے والے سابق مسلم لیگی ممبران اسمبلی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان مفاد پرستوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی جنہوں نے مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے نے میاں نوازشریف کی خدمت کو سراہتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ قوم انہیں پہلے سے زیادہ مینڈیٹ دے کر کامیاب بنائے گی۔