فیکٹری ایریا پولیس کیخلاف لاہور شرقپور روڈ پر 15 گھنٹے دھرنا

فیروز والا (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس گردی کے خلاف بار فیروز والا کے وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ شہریوں نے لاہور شرقپور روڈ پر دھرنا دے کر پندرہ گھنٹے ٹریفک بند رکھی۔ مظاہرین کا مطالبہ پولیس گردی کے ذمہ دار اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ واضح رہے کہ اٹاری میں ایک باڈی بلڈنگ کلب کی سالانہ تقریب کو کاررکار میں مداخلت قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور سینئر وکیل میاں محمد طارق ایڈووکیٹ، ذیشان علی کے گھروں میں گھس کر پولیس گردی کی اور سامان لاکھوں روپے مالیت کا توڑ پھوڑ ڈالا۔ اٹھا کر لے بھی گئے۔ پولیس نے عورتوں کے ساتھ بدتمیزی اور فحش گالیاں دیں۔ اس دوران شہریوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی دونوں طرف سے متعدد افراد تشدد کا نشانہ بنے جس سے علاقہ بھر کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے شرقپور روڈ پر دھرنا دے کر پندرہ گھنٹے تک روڈ بلاک رکھی۔