عمران خان 2 روزہ دورہ پر آج لاہور آئینگے

لاہور (سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج دو روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے جہاں پر وہ تمام قومی اسمبلی کے حلقوں کے مرکزی دفاتر کا افتتاح کر یں گے۔ اس کے علاوہ دو روز کے دوران لاہور شہر میں 50 سے زیادہ جگہوں پر لوگوں سے خطاب کر یں گے، وہ کل تحریک انصاف پنجاب ، اور لاہور کے صدور کے ساتھ پارٹی کی انتخابی مہم کے بارے میں اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔