شریف فیملی، صنعتی یونٹوں کی نااہلی، فریقین کو نوٹس جاری

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شیخ نجم الحسن نے شریف فیملی اور ان کے صنعتی یونٹوں کی نادہندگی سے متعلق کیسز کی سماعت24 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ان درخواستوں میں ڈویژن بنچ کے فاضل جج صاحبان کی طرف سے اختلافی فیصلہ آنے کے بعد مسٹر جسٹس شیخ نجم الحسن کو ریفری جج مقرر کیا تھا جنہون نے ابتدائی سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے۔